Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں انسداد کرم کی دوا سے 200 بچے بیمار

مغربی بنگال میں انسداد کرم کی دوا سے 200 بچے بیمار

کولکتہ ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے تین اضلاع میں تقریباً 200 بچے آج بیمار ہوگئے جنہیں پیٹ کے کیڑوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے دوا پلائی گئی تھی۔ انہیں تینوں اضلاع کے ہاسپٹلس میں شریک کردیا گیا۔ ڈائرکٹر صحت خدمات بسوا رنجن ستپتی نے کہا کہ لبنا پور، جنوبی و شمالی چوبیس پرگنا اضلاع میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے چھٹکارا دلانے دوا دی گئی تھی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ خالص نفسیاتی اثر ہے کیونکہ قبل ازیں بعض دیگر بچوں کے اس دوا کے استعمال سے بیمار ہوجانے کی خبریں آئی تھیں۔ تاہم دوا کی جانچ کیلئے اس کے نمونے لیباریٹری کو روانہ کئے جاچکے ہیں ۔ تاحال مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے ایک ہزاربچے اس دوا کے استعمال سے بیمار ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں بعض بچوں کے انسداد کرم دوا کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد ہلاکتوں کی افواہ پر پہلے ہی سے دہشت پھیلی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT