Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں بائیں بازو محاذ کا کانگریس سے سمجھوتہ

مغربی بنگال میں بائیں بازو محاذ کا کانگریس سے سمجھوتہ

ترنمول کے خلاف مشترکہ مقابلہ سے اتفاق۔ 116 امیدواروں کی فہرست کی اجرائی
کولکتہ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو محاذ کے صدر نشین بمان بوس نے آج کہا کہ محاذ نے مغربی بنگال اسمبلی
انتخابات میں ترنمول کانگریس کے خلاف مشترکہ مقابلہ کرنے کانگریس سے سمجھوتہ کرلیا ہے اور انہوں نے بائیں بازو محاذ کے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کردی ہے ۔ مغربی بنگال میں آئندہ ماہ انتخابات ہونے والے ہیں۔ مسٹر بوس نے ریاست میں 294 حلقوں کے منجملہ 116 حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو محاذ کی جانب سے تاہم کانگریس کے ساتھ مشترکہ مہم نہیں چلائی جائیگی ۔ اس سوال پر کہ آیا کانگریس کے ساتھ اتحاد ہوگا یا صرف نشستوں پر مفاہمت ہوگی بوس نے راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ حالات بعد میں واضح ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی مہم کے دوران کوئی تشدد پیش آتا ہے تو ترنمول کانگریس کے خلاف جدوجہد کرنے والی تمام ہم خیال جماعتیں متحد ہونگی اور مقابلہ کرینگی ۔ چیف منسٹر کے امیدوار کے تعلق سے سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کے پاس کوئی وزارت اعلی امیدوار نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT