Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں بندھن بینک کا آغاز ملک بھر میں 501 شاخیں : ارون جیٹلی

مغربی بنگال میں بندھن بینک کا آغاز ملک بھر میں 501 شاخیں : ارون جیٹلی

کولکتہ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی جانب سے نئے بندھن بینک کے آغاز کے ساتھ ہی یہ بینک اپنی سرگرمیوں کو مکمل طور پر شروع کررہا ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ نیلے رنگ کے شہر نے ایک نئے مالیاتی ادارہ کو جنم دیا ہے جس کا وجود سرخ دور میں ناممکن تھا۔ بظاہر وہ ماضی کی بائیں بازو حکمراں کا حوالہ دے رہے تھے جس وقت شہر کولکتہ پر سرخ رنگ حاوی تھا، نئے ادارہ جات قائم نہیں ہورہے تھے لیکن اب یہاں حکمرانی بدل چکی ہے۔ اس شہر کو نیلے رنگ کی سجاوٹ کے ساتھ نئے ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ بنگال ایک صنعت کار بن گیا ہے۔ انہوں نے بندھن بینک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بندھن بینک نے ملک میں اپنی 501 شاخوں کے ساتھ کام کاج کا آغاز کردیا ہے۔ اس کمپنی نے مائیکرو فینانس ادارہ کی حیثیت سے کام شروع کیا ہے جس کو جون میں آر بی آئی سے قطعی منظوری حاصل ہوئی ہے تاکہ وہ کمرشیل بینک کا آغاز کرسکے۔ مغربی بنگال میں طویل عرصے سے بائیں بازو کی حکمرانی کے بعد اب حکمرانی ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس کو منتقل ہوئی ہے تو شہر کا رنگ بھی سرخ سے نیلے رنگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT