Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر کی کارپر حملہ

مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر کی کارپر حملہ

کولکتہ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے نیشنل سکریٹری راہول سنہا کی کار کو ترنمول کانگریس کارکنوں نے آج اس وقت روک دیا جب وہ ضلع ہگلی میں پارٹی لیڈر کرشنا بھٹاچاریہ کی عیادت کے لیے جارہے تھے۔ حال ہی میں ان کے مکان پر ٹی ایم سی ورکرس نے حملہ کردیا تھا۔ اگرچہ کہ سنہا کا الزام ہے کہ صرنشین اتریادو ، کوٹ ونگ میونسپلٹی دلیپ یادو کی قیادت میں ٹی ایم سی کارکنوں نے ان کی کارکو روک لیا لیکن یادو کا یہ دعوی ہے کہ نوٹ بندی کے خلاف علاقہ ہندموٹر میں احتجاج کیا جارہا تھا کہ بی جے پی کارکن عمداً گھس آئے اور وہاں ایک کار پھنس گئی۔ تاہم پولیس سپرنٹنڈنٹ ہگلی مسٹر سکویش جین نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ بی جے پی کارکنوں نے ایک شکایت بھی درج کردی ہے۔ راہول سنہا نے بتایا کہ وہ ہاسپٹل کی سمت جارہے تھے کہ اچانک ٹی ایم سی کارکنان نعرے بلند کرتے ہوئے پارٹی جھنڈوں سے کار پر حملہ کردیا حتی کہ سنگ باری کی گئی۔ انہو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں پر حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں جنگل راج چل رہا ہے۔ چند دن قبل بھی پارٹی ہیڈکوارٹر پر حملہ اور پارٹی لیڈروں کے مکانات پر بم دپھینکے گئے اور آج بھی نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT