Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

کولکاتہ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے انتخابی مہم کا اختتام ہوگیا ۔ اس مرحلے میں کولکاتہ میں بھی رائے ہوگی ۔ ایک کروڑ 37 لاکھ رائے دہندے 418 امیدواروں بشمول 34خواتین کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ 62 نشستوں کیلئے جو مرشدآباد ، ندیا اور بردوان کے علاوہ شمالی کولکتہ میں واقع ہیں 21 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ رائے دہندے 16461 مراکز رائے دہی پر 7 بجے صبح سے 6 بجے شام تک حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ ترنمول کانگریس ، بایاں بازو ۔ کانگریس اتحاد اور بی جے پی نے تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ اہم امیدواروں میں ترنمول کانگریس کے وزراء ششی پانجہ ، سادھن پانڈے ، بی جے پی کے قومی معتمد راہول سنہا ، پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے کانگریس کے محمد سہراب ، سی پی آئی ایم کے رکن اسمبلی انیس الرحمن اور سبکدوش آئی پی ایس عہدیدار نذرالاسلام شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT