Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں دوسرے مرحلہ میں تقریباً 80 فیصد رائے دہی

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلہ میں تقریباً 80 فیصد رائے دہی

نئی دہلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں آج 56 اسمبلی حلقوںمیں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی 79.70 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر رائے دہی پرامن رہی اور 5 بجے تک عوام نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ ترنمول کانگریس کی متنازعہ لیڈر انوبرتا منڈل کو انتخابی پیانل کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر الیکشن کمیشن مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کمیشن کی ہدایات کو نظرانداز کرنے کی بنا پیانل نے شدید برہمی ظاہر کی ۔ ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تشدد کے چند ایک واقعات پیش آئے ۔ مالدا اور بربھوم میں مقامی افراد نے ترقیاتی مسائل پر رائے دہی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انہیں رضامند کرلیا گیا اور تمام نے رائے دہی میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT