Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں سیاسی تصادم، سی آئی ٹی یو کارکن ہلاک

مغربی بنگال میں سیاسی تصادم، سی آئی ٹی یو کارکن ہلاک

آسنسول ( مغربی بنگال ) ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بردوان میں جمہوریہ کے مقام پر ترنمول کانگریس اور سی پی ایم ٹریڈ یونین کارکنوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس سونک مکھواپادھیائے نے بتایا کہ کل شب دو سیاسی گروہوں کے درمیان تصادم میں ایک 45 سالہ شخص ہیرا لال باوری ہلاک ہوگیا ۔ سی پی ایم کی ٹریڈ یونین سی آئی ٹی یو نے یہ ادعا کیا کہ مہلوک ہیرال لال باوری ہلاک ہوگیا ۔ سی پی ایم کی ٹریڈ یونین سی آئی ٹی یو نے یہ ادعا کیا کہ مہلوک ہیرال لال ان کا حامی تھا ۔ ان پر ٹی این ٹی یو سی کارکنوں نے بمبوں اور آہنی سلاخوں سے اس وقت حملہ کردیا جب وہ کانکنی علاقہ میں اجرتوں میں اضافہ کے مطالبہ پر سی آئی ٹی یو کے پرامن احتجاج میں شریک تھے تاہم ترنمول کانگریس کی ٹریڈ یونین نے اس الزام کی تردید کی اور بتایا کہ سی آئی ٹی یو کارکن اچانک پرتشدد ہوگئے اور ٹی ایم سی کے حامیوں پر حملہ کردیا ۔ جب کہ پولیس نے بتایا کہ مہلوک کی سیاسی شناخت نہیں ہوسکی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT