Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئیں

مغربی بنگال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئیں

کولکتہ ۔ 2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے 14اضلاع میں سیلاب کی صورتحال ابتر ہوگئی اور ہلاکتوں کی جملہ تعداد آج 50ہوگئی ۔ جب کہ مزید چار نعشیں آج دستیاب ہوئیں ۔ ریاستی محکمہ آفات سماوی کے بموجب سانپ کاٹنے سے 7 افراد اور کشتیاں غرق ہوجانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ راحت رسانی کیمپوں کی تعداد 151ہے ۔ جب کہ لوگ صورتحال بہتر ہونے پر اپنے آبائی مقام کو واپس ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ رضاکار ہر گھرانے سے ربط پیدا کر کے ان کی ضروریات کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں اور ان کی تکمیل کررہے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT