Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں سیلاب 152 افراد ہلاک : ممتا

مغربی بنگال میں سیلاب 152 افراد ہلاک : ممتا

دیڑھ کروڑ عوام متاثر، 14000 کروڑر روپئے کا نقصان
مالدہ ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے دعویٰ کیا ہیکہ اس ریاست میں سیلاب سے تاحال 152 افراد ہلاک اور 1.5 کروڑ عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے ریاست کو 14000 کروڑ روپئے کے مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی اور امید کی جاتی ہیکہ ریاست کو منصفانہ فنڈس موصول ہوں گے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ’’یہ بات میری سماعت میں آئی ہی کہ مرکز نے سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے آسام کو 2000 کروڑ روپئے دی ہے اور گجرات کو بھی فنڈس دیئے گئے ہیں۔ مجھے اس پر کوئی شکایت یا اعتراض نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہر ریاست کو امداد حاصل ہوسکے‘‘۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں جو نقصانات ہوئے ہیں وہ بھی آسام اور گجرات کو ہونے والے نقصانات سے کم نہیں ہیں۔ مرکز کو ہم رپورٹ بھیجیں گے اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں مستحقہ حصہ ضرور دیا جائے گا‘‘۔ ممتابنرجی نے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب کے متاثرین کو بروقت امداد مہیا کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT