Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم کا انتخابی اتحاد زیرغور نہیں

مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم کا انتخابی اتحاد زیرغور نہیں

کولکتہ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے معتمد عمومی سیتارام یچوری نے کہاکہ سی پی آئی (ایم) نے فی الحال مغربی بنگال میں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں، انتخابی اتحاد پر غور نہیں کررہی ہے حالانکہ برسر اقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے اُس پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے پولیٹ بیورو اور مرکزی کمیٹی مناسب وقت پر انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔ یچوری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبل ازیں کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ سی بی آئی تحقیقات سے ہمیں بچانے کے لئے پارلیمنٹ میں اُس نے ہماری تائید کی تھی۔ انھوں نے کہاکہ یہ کھلم کھلا میچ فکسنگ ہے۔ جہاں تک سی بی آئی کی جانب سے ترنمول کانگریس کے رکن  پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرنے کا معاملہ ہے یہ شاردا چٹ فنڈ اسکام کی جاری تحقیقات کے بارے میں ہے، ترنمول کانگریس کے قائدین پہلے ہی جیل میں ہیں اور اُن میں ایک اور کا اضافہ ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT