Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں سی پی ایم لیڈر کو طمانچہ رسید

مغربی بنگال میں سی پی ایم لیڈر کو طمانچہ رسید

مڈناپور ( مغربی بنگال ) ۔ 26 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : سی پی ایم لیڈر ششانتا گھوش جن کے خلاف انسانی ڈھانچہ کی دستیابی کے سلسلہ میں ایک کیس زیر سماعت ہے یہاں ایک مقامی عدالت میں ایک شخص نے انہیں طمانچہ رسید کردیا ۔ جس کا دعویٰ ہے کہ پنچاپارہ گاؤں میں ان (گھوش ) کے مکان کے قریب ایک گڑھے سے دستیاب ڈھانچہ اس کے بیٹے کا ہے ۔ سی پی ایم لیڈر آج عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے کہ سوپن سنگھ کے والد منورنجن سنگھ تیزی کے ساتھ وہاں آیا اور ان کے چہرہ پر طمانچہ مار دیا جب کہ سوپن سنگھ گذشتہ کئی سال سے لاپتہ بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے فی الفور مداخلت کرتے ہوئے منورنجن سنگھ کو حراست میں لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT