Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی درہم برہم کرنے کی سازش

مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی درہم برہم کرنے کی سازش

خوشگوار زندگی کی بجائے موت کا رقص دیکھنا چاہتے ہیں ، ممتا بنرجی کا الزام
کولکتہ ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج بتایا ہے کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی درہم برہم کرنے کی سازش رچی گئی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ منافرت پھیلانے والوں کو برداشت نہ کریں ۔ ریاستی سکریٹریٹ میں ایک تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے اور عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی نا انصافی دیکھتے ہیں تو احتجاج کے لیے اٹھ کھڑے ہوجائیں ۔ لیکن عوام میں پھوٹ ڈالنے والی طاقتوں سے خوفزدہ نہ ہوں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عوام کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے والے عناصر ایک دن خاندانوں اور پڑوسیوں کو بھی تقسیم کردیں گے ۔ کسی بھی جماعت کا نام لیے بغیر ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ نفرت کے سوداگروں کو یہ گوارہ نہیں ہورہا ہے کہ بین الاقوامی مارکٹ میں ریاست کا نام روشن ہو ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کالی پوجا کے پیش نظر کسی بھی اشتعال انگیزی کا شکار نہ ہوں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سماج میں بعض ایسے عناصر بھی رہتے ہیں جو کہ تعمیر کی بجائے تباہی دیکھنا چاہتے ہیں اور زندگی نہیں صرف موت کا رقص کے خواہش مند ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT