Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / مغربی بنگال میں میلہ سے واپسی کے دوران بھگدڑ ، 6 ہلاک

مغربی بنگال میں میلہ سے واپسی کے دوران بھگدڑ ، 6 ہلاک

کاچوبریا(مغربی بنگال)  /15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ایک مذہبی تہوار سے واپس ہونے والے 6 یاتری بھگدڑ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ تقریباً 6 بجے شام اس وقت پیش آیا جب گنگا ساگر میلہ سے کولکتہ واپس ہونے کیلئے یاتریوں کا ہجوم بحری جہاز میں سوار ہوگیا تھا ۔ غوطہ خوروں کے ذریعہ تلاشی مہم جاری ہے تاکہ یہ پتہ چلے کہ کوئی یاتری بھگدڑ کے دوران بوری گنگا ندی میں غرقاب ہوا ہے ۔ ریاستی وزیر ایم فکیرا نے بتایا کہ 6 معمر خواتین کشتی میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے گرکر ہلاک ہوگیئں ۔ انہوں نے کہا کہ کولکتہ پہونچنے کیلئے کشتی میں سوار ہونے یاتریوں کا ہجوم جمع ہوگیا تھا اور وہ تیزی سے یہاں بڑھ رہے تھے جس کی وجہ سے بھگدڑ پیدا ہوگئی ۔ کئی لوگ بے ہوش ہوکر گر پڑے جبکہ اکثر کی طبعیت بگڑ گئی ۔ ان تمام کو عارضی ہیلت کیر سنٹر لے جایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہجوم جمع ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ تقریباً 8 گھنٹے تک آئندہ کوئی کشتی کا امکان نہیں تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ ضلع مجسٹریٹ پی بی سلیم نے کہا کہ ریاستی حکومت مہلوکین کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپئے معاوضہ دے گی ۔ مکر سنکراتی کے موقع پر گنگا ساگر میں تقریباً 16 لاکھ یاتریوں نے گزشتہ دو دن کے دوران ڈبکی لگائی ۔ گزشتہ سال بھی سرد موسم کی وجہ سے گنگاساگر میلہ میں 8 اور جاریہ سال 9 اموات ہوئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT