Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں گمشدہ صحافی کا پتہ چل گیا، خاندانی مسائل کی وجہ گھر چھوڑ دینے کا عذر

مغربی بنگال میں گمشدہ صحافی کا پتہ چل گیا، خاندانی مسائل کی وجہ گھر چھوڑ دینے کا عذر

سلیگوری 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک بنگالی اخبار کے صحافی جوکہ 5 دن قبل لاپتہ ہونے کے بعد آج واپس آگئے ہیں، بتایا کہ خاندانی مسائل کی وجہ سے علی پوردور ٹاؤن میں اپنے مکان سے چلے گئے تھے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی مسٹر ایس کے یادو نے بتایا کہ لاپتہ جرنلسٹ چھاین سرکار کل کوچ بہار میں نظر آئے جنھیں ان کے بھائی اور دوسوں نے آج یہاں سی آئی ڈی آفس لے کر آئے۔ تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ سرکار نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2 اگسٹ کو رقم سے بھری ایک تھیلی لائی تھی اور خاندانی مسائل کے باعث وہ اسی دن غائب ہوگیا تھا۔جرنلسٹ نے علی پوردور ٹاؤن میں ایک سڑک کے کنارے اپنی موٹر سیکل چھوڑ کر گوہاٹی کی بس میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن ان کے دوست وہاں نہ آنے پر وہ کنچن جنگا اکسپریس میں سوار ہوگیا اور پیسے ختم ہوجانے پر کوچ بہار واپس آگیا۔ کل شب مقامی پولیس سے رجوع ہونے پر طبی معائنہ کروایا گیا۔ دوستوں اور چھوٹے بھائی کو اطلاع ملنے پر اُسے آج سی سی آئی ڈی آفس لایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT