Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال : کالی کی مورتی کے آگے ماںکی بلی

مغربی بنگال : کالی کی مورتی کے آگے ماںکی بلی

ارولیا(مغربی بنگال) ۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی ماں کی دیوی کالی کی مورتی کے آگے بلی چڑھادی ۔ ایس پی جوئے بسواس نے الزام عائد کیا کہ 35سالہ نارائنا مہاتو نے اپنی ماں 55سالہ پھولی مہاتو کا سرقلم کردیا ۔ مبینہ طور پر کالی کی پوجا کے دوران جانوروں کی بلی چڑھائی جاتی ہے لیکن اس نوجوان نے اپنی ماں کی بلی چڑھادی ۔ اس کے بعد خون میں ڈوبے ہتھیار کے پاس اپنے بڑے بھائی کے پاس گیا اور اسے اپنی ماں کی بلی چڑھانے کی اطلاع دی ۔ پولیس نے رات دیر گئے اسے گرفتار کرلیا اور تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT