Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / مغربی موصل پر عراقی فوج کا قبضہ بحال

مغربی موصل پر عراقی فوج کا قبضہ بحال

داعش کی سخت مزاحمت کے بعد امریکی تائید یافتہ فورس کو کامیابی
بغداد 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے جاری لڑائی میں آج ایک اہم پیشرفت ہوئی جس میں عراقی فورسیس نے دولت اسلامیہ کے جہادیوں کو سخت کارروائی کے دوران شہر کے ایک بڑے حصہ سے بیدخل کردیا۔ عراقی فورسیس نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ کہ اکٹوبر میں شروع کردہ فوجی کارروائیوں کے بعد مشرقی موصل کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ فروری میں ان فورسیس نے مغربی موصل میں داعش جہادیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی لیکن اس سنی مسلم گروپ کی سخت مزاحمت کے سبب امریکی تائید یافتہ عراقی فورسیس کو اپنی کارروائی روکنا پڑا تھا۔ عراقی خصوصی فورسیس کے لیفٹننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی نے خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹیڈ پریس سے کہاکہ پڑوسی وسیع و عریض علاقہ النانک کو پوری طرح آزاد کرالیا گیا ہے اور عراقی فورسیس اس پر مکمل کنٹرول قائم کرچکی ہے۔ تاہم انھوں نے تمام تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ پرانا شہر موصل میں عراقی فورسیس کو النانک میں داعش کی سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ موصل کو دو حصوں میں منقسم کرنے والی دریائے دجلہ کے کنارے یہ علاقہ واقعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT