Thursday , June 22 2017
Home / عرب دنیا / مغربی موصل کے مزید علاقوں پر عراقی فوج کا قبضہ بحال

مغربی موصل کے مزید علاقوں پر عراقی فوج کا قبضہ بحال

موصل ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی افواج نے دو مزید مغربی موصل کے مضافاتی علاقوں پر اپنا قبضہ بحال کردیا ہے اور قدیم شہر میں محصور دیہاتیوں کے اطراف اپنی گرفت مزید سخت کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی خدمات کے ترجمان صباح النعمان نے کہاکہ ملک گیر سطح پر جہادیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر آج مضافاتی علاقہ نصر پر بھی قبضہ بحال کردیا گیا ہے۔ مغربی کنارہ پر عراقی افواج نے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اپنا قبضہ مکمل کرلیا ہے اور قدیم شہر کے محاصرہ میں سختی پیدا کی جارہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ مرکزی حکومت کی کارروائی مشکل ہوجائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT