Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / مغربی نیپال اور شمالی ہند زلزلوں کیلئے حساس

مغربی نیپال اور شمالی ہند زلزلوں کیلئے حساس

لاس اینجلس ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی نیپال اور شمالی ہندوستان کو مستقبل میں زلزلوں کیلئے انتہائی حساس قرار دیاگیاہے۔نیپال میں اپریل میں 7.8 شدت کے آئے زلزلہ اور تباہ کاریوں کاجائزہ لینے والے سائنسدانوں نے یہ بات بتائی ۔ بی پی ایس اسٹیشن کے ڈاٹا ، کھٹمنڈو میں زیرزمین حرکات کی تفصیلات ، دنیا بھر میں سیمولوجیکل اسٹیشن کے ڈاٹا اور سٹلائیٹس کے ذریعہ موصولہ راڈر تصاویر کی بنیاد پر سائنسدانوں نے یہ معلوم کیا کہ 25اپریل کو گورکھا کے قریب نیپال میں آئے 7.8 شدت کے زلزلہ میں کیا ہوا تھا ۔ اس زلزلہ کی وجہ تقریباً 9ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے پروفیسر جین فلپ اواک نے کہاکہ اس اہم نکتہ پر توجہ کی ضرورت ہے کہ نیپال میں جو زلزلہ آیا اس کی وجہ نہ صرف مغربی نیپال بلکہ شمالی ہندوستان میں گنجان آبادی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT