Friday , October 20 2017
Home / دنیا / مغربی نیپال میں زلزلہ کا جھٹکا

مغربی نیپال میں زلزلہ کا جھٹکا

کٹھمنڈو 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی نیپال میںآج زلزلہ کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت زلزلہ پیما پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔ یہ جھٹکا آج صبح کی اولین ساعتوں میں محسوس کیا گیا جس میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ نیشنل سیسمالوجی سنٹر نے بتایا کہ یہ زلزلہ صبح 4 بجے ضلع بجورا میں محسوس کیا گیا ۔ جگن ناتھ علاقہ میں اس کا مبدا پایا گیا ہے ۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ واضح رہے کہ نیپال میں 25 اپریل کو ہلاکت خیز زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT