Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / مغربی نیپال میں زلزلے کے تازہ جھٹکے

مغربی نیپال میں زلزلے کے تازہ جھٹکے

کٹھمنڈو ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زلزلے کا ایک ہلکا جھٹکا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ نیپال کے مغربی علاقہ میں محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا یہ جھٹکا 5.32 بجے صبح محسوس ہوا جس کا مبدا ضلع کالی کوٹ میں تھا۔ قبل ازیں 4.2 شدت کا ایک زلزلہ ضلع مادھانگ میں 30 اپریل کو آیا تھا۔ وسطی نیپال میں کٹھمنڈو اور دیگر اضلاع میں گذشتہ سال اپریل میں ہولناک زلزلہ آنے کے بعد اب تک 451 مابعد زلزلہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تاہم ضلع کالی کوٹ میں اب تک زلزلہ کا کوئی جھٹکا محسوس نہیں کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT