Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / مغربی کنارہ، غزہ میں تین فلسطینی ہلاک

مغربی کنارہ، غزہ میں تین فلسطینی ہلاک

غزہ پٹی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ مغربی کنارہ اور غزہ پٹی میں آج تین فلسطینی ہلاک ہوگئے، ایک نے مبینہ طور پر اسرائیلی سپاہیوں کو گاڑی کے ذریعہ کچل دینے کی کوشش کی تھی اور دو فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسیس کے ساتھ شہر حبرون کے شمالی داخلے کے قریب جھڑپ ہوئی اور سپاہیوں نے فائرنگ کے ذریعے جواب دیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ حبرون کی جھڑپ میں 22 سالہ عودے جہاد ارشاد کے سینے پر گولی لگی اور وہ مارا گیا۔ اسرائیلی ملٹری نے فائرنگ کی توثیق کی مگر ہلاکت کی نہیں۔

TOPPOPULARRECENT