Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / مغربی کنارہ میں بڑے پیمانہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی 26 فلسطینی گرفتار، زبردستی جیلوں کو منتقلی

مغربی کنارہ میں بڑے پیمانہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی 26 فلسطینی گرفتار، زبردستی جیلوں کو منتقلی

مغربی کنارہ26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج بدھ کو علی الصباح صہیونی فوج نے وسیع پیمانے پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ا?خری اطلاعات تک 26 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے شہروں بیت لحم، نابلس، جنین اورالخلیل سے دو درجن سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتاری کے لیے جاری آپریشن کے دوران بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔ گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں حوسان کے مقام سے صہیونی فوجیوں نے تلاشی کے دوران 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت فراس محمد سباتین، محمد مازن حمامرہ، امیر محمد زعول، ریان حمارہ، مجد جمیل سباتین، عمرماجد حمامرہ ، محمد حسن حمامرہ، دو سگے بھائی صفر اور رابراہیم حمامرہ ، غسان محمد حمامرہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ گرفتار نوجوانوں کی عمریں 19 سے 22 سال کے درمیاب بتائی جاتی ہیں۔نابلس میں تلاشی کی کارروائیوں میں پندرہ فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوجیوں نے سالم، عزموط، دیر الحطب اور عورتا کالونیوں میں گھر گھر تلاشی لی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

TOPPOPULARRECENT