Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / مغربی کنارہ میں یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی کا قتل

مغربی کنارہ میں یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی کا قتل

نبلوس ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی کو اسرائیلی نوآباد کاروں نے شہر نبلوس کے قریب مقبوضہ مغربی کنارہ میں ایک جھڑپ کے دوران قتل کردیا۔ یہ جھڑپ فوجی چوکی کے قریب ہوئی تھی جبکہ اسرائیلی نوآبادکار کی ایک کار احتجاجی فلسطینیوں کے جلوس کو پار کرکے جانا چاہ رہی تھی اور اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ شروع کردی جس میں ایک فلسطینی ہلاک ہوگیا۔ سینکڑوں فلسطینی جھڑپوں کی جگہ پر جمع ہوگئے اور سنگباری کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپ ہوگئی۔ خبر رساں ادارہ اے پی نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں فائرنگ سے زخمی ہوجانے والے افراد کو دواخانہ میں زیرعلاج اور ان کی حالت کو مستحکم ظاہر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT