Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / مغلپورہ پولیس حملہ مقدمہ میں نامور وکیل شیخ سیف اللہ خالد کو ضمانت منظور

مغلپورہ پولیس حملہ مقدمہ میں نامور وکیل شیخ سیف اللہ خالد کو ضمانت منظور

حیدرآباد۔/22فبروری، ( راست ) حیدرآباد نامپلی کورٹ کی 8th اے سی ایم ایم عدالت نے آج ایڈوکیٹ شیخ سیف اللہ خالد کو مغلپورہ پولیس کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ 129/2009 میں ضمانت منظور کی۔ سال 2009 میں درسگاہ جہاد و شہادت کی جانب سے منعقدہ ایک دعوت افطار میں مغلپورہ پولیس کی جانب سے روزہ داران کو بے جا ہراسا کیا جارہا تھا جس پر بانی درسگاہ جناب شیخ محبوب علی مرحوم اور شیخ سیف اللہ خالد ایڈوکیٹ نے شدید احتجاج کیا اور معاملہ کو رفع دفع کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔ بعد ازاں مغلپورہ پولیس نے مرحوم بانی شیخ محبوب علی صاحب اور شیخ سیف اللہ خالد ایڈوکیٹ کے خلاف فرضی مقدمہ درج کرتے ہوئے سنگین نتائج و عواقب کی دھمکیاں دیں۔ اس مقدمہ میں معروف وکیل محمد عبدالعظیم نے مقدمہ کی پیروی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT