Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مغل پورہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

مغل پورہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : پرانے شہر کے علاقہ مغل پورہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ سہاسینی جو مراد محل علاقہ کے ساکن جے پال ریڈی کی بیوی تھی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق سال 2009 میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ جن کا آبائی مقام ضلع نظام آباد بتایا گیا ہے ۔ جو گذشتہ چند عرصہ قبل مراد محل منتقل ہوگئے تھے ۔ اس خاتون کو 2 لڑکیاں تولید ہوئی تھیں شوہر کی مار پیٹ اور جھگڑے سے تنگ آکر اس خاندان نے مقام بدل دیا تھا تاکہ ریڈی کے رویہ میں تبدیلی آئے تاہم اس خاتون کی مشتبہ موت واقعہ ہوئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس خاتون کا قتل اس کے شوہر نے نے مبینہ طور پر کیا ہے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT