Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مغل پورہ میں قفل شکنی کے ذریعہ 8 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ

مغل پورہ میں قفل شکنی کے ذریعہ 8 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ

حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز)  مغل پورہ علاقہ میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں قفل شکنی کے ذریعہ سارقین نے مکان سے 8 لاکھ مالیتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ سید معراج توحید ساکن مغل پورہ کل رات اپنے سسرالی رشتہ داروں کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے ہری باؤلی میں واقع ایک فنکشن ہال میں گئے ہوئے تھے جس کا سارقین نے فائدہ اٹھاتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر سرقہ کی واردات انجام دی ۔ سید معراج رات دیر گئے تقریب سے مکان کو واپس لوٹنے پر مکان کا قفل ٹوٹا ہوا پایا اور الماریوں میں موجود 25 تولے طلائی زیورات ، دیڑھ لاکھ نقد رقم اور دو موبائیل فون کا سرقہ ہونے پر مغل پورہ پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس کی ایک کلوز ٹیم (سراغ رسانی دستہ) مقام واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا ۔ انسپکٹر مغل پورہ مسٹر آر دیویندر نے بتایا کہ مقامی سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT