Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / مغویہ یوکرین خاتون تین سال بعد بازیاب

مغویہ یوکرین خاتون تین سال بعد بازیاب

کراچی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 31 سالہ یوکرین خاتون جس کا تین سال قبل مبینہ طور پر پاکستان میں اغواء کیا گیا تھا، کو صوبہ سندھ میں ایک دھاوے کے دوران بازیاب کیا گیا۔ دریں اثناء ایس ایس پی تھارپرکر ڈسٹرکٹ سرفراز نواز نے بتایا کہ کترینہ کو موضع کاتھو سے برآمد کیا گیا اور اس کے مبینہ اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر رینجرس اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے دھاوا کیا کیونکہ اطلاع میں کہا گیا تھا کہ وہاں ایک سفید فام خاتون موجود ہے لہٰذا دھاوے کے بعد کترینہ کی وہاں موجودگی کی توثیق ہوگئی۔ اس کے مبینہ اغواء کار عبدالمناف کو گرفتار کرلیا گیا۔ کترینہ ہنوز اردو زبان نہیں بول پاتی۔ اس نے لاء انفورسمنٹ کے عہدیداروں کو انگریزی زبان میں بتایا کہ مناف نے تین سال قبل راولپنڈی سے اس کا اغواء کیا تھا اور اسے ٹارچر کر لے آیا تھا جبکہ دوسری طرف مناف کے والدین کا استدلال ہیکہ سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر متعارف ہونے کے بعد مناف نے کترینہ سے شادی کرلی تھی۔ بہرحال پولیس نے اغواء میں دیگر ملزمین کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ مناف کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور فی الحال مزید تحقیقات کیلئے دونوں کو راولپنڈی کی  ایک پولیس ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT