Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / مفتی سعید حکومت، میری جاسوسی کررہی ہے، عمرعبداللہ کا الزام

مفتی سعید حکومت، میری جاسوسی کررہی ہے، عمرعبداللہ کا الزام

سرینگر 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں آج زبردست سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا جب سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ریاستی حکومت پر ان کے بارے میں ڈھٹائی و دیدہ دلیری کے ساتھ خفیہ جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا لیکن حکومت نے اس الزام کو مسترد کردیا۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہاکہ ان کی رہائش گاہ پر سی آئی ڈی تعینات کی گئی ہے تاکہ اندر آنے اور باہر جانے والے افراد پر نظر رکھی جائے۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’مفتی حکومت ڈھٹائی کے ساتھ میری جاسوسی کررہی ہے۔ میری گیٹ پر تعینات ایک سی آئی ڈی عہدیدار نے مجھ سے انٹرویو لینے کیلئے پہونچنے والے ایک جرنلسٹ کو روک دیا‘‘۔ لیکن حکومت نے ان کے اس الزام کی تردید کی ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہاکہ ’’مفتی صاحب ! اگر آپ میرے بارے میں جاننا ہی چاہتے ہیں تو جاسوسی مت کیجئے بلکہ فون اٹھایئے مجھ سے بات چیت کیجئے میں خود سب کچھ بتادوں گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT