Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مفتی عبداللہ حامد رشادی قاسمی کا اظہار تعزیت

مفتی عبداللہ حامد رشادی قاسمی کا اظہار تعزیت

محبوب نگر۔/26مارچ، ( ذریعہ فیاکس ) ممتاز عالم دین مولانا شاہ محمد عبدالرزاق قاسمی خلیفہ حضرت شاہ صوفی غلام محمد ؒ ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم ونپرتی کے سانحہ ارتحال پر مفتی عبداللہ حامد رشادی قاسمی ناظم جامعہ تعلیم البنات ٹرسٹ محبوب نگر نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی بیان میں کہا کہ مولانا مرحوم کجا شمار سادہ مزاج خوش اخلاق باوقار حلیم الطبع، متواضع و منکسرالمزاج علماء میں ہوتا ہے۔ مولانا مرحوم ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ مدرسہ انوارالعلوم و مدرسہ انوارالبنات کے ناظم ، خطیب عید گاہ صدر جمعیتہ الحفاظ، العلماء والائمہ اور کئی مدارس دینیہ کے سرپرست تھے۔ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی قبر کو نور سے بھردے اور آخرت کے بلند ترین درجات سے نوازے۔ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر میں ختم قرآن برائے ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT