Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مفتی عبدالمعبود احمد قاسمی مرحوم کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

مفتی عبدالمعبود احمد قاسمی مرحوم کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

محبوب نگر /13 اکٹوبر ( ذریعہ فیاکس ) جواں سال عالم دین مفتی عبدالمعبود احمد قاسمی متوطن کورٹلہ ضلع کریم نگر کے اچانک سانحہ ارتحال پر مفتی عبداللہ حامد رشادی قاسمی ناظم جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مولانا مرحوم کم عمری میں بہت سی خصوصیات کے حامل تھے ۔ وہ سنجیدہ ، نہایت ملنسار اور خدمات دین کے جذبہ سے سرشار عالم دین تھے ۔ ایک طرف معروف دینی درس گاہ کے کامیاب استاد تھے ۔ دوسری طرف بہترین خطیب و انشاء پرداز تھے ۔ دعوتی و رفاہی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ اللہ تعالی مرحوم کی خدمات قبول فرماکر مغفرت فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ جامعہ تعلیم الناب محبوب نگر میں مولانا مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT