Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مفتی محمد سعید کو ڈاکٹر اسلم پرویز وائس چانسلر مانو کا خراج

مفتی محمد سعید کو ڈاکٹر اسلم پرویز وائس چانسلر مانو کا خراج

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے چیف منسٹر جموں وکشمیر مفتی محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مفتی سعید کا آج صبح 79  سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وائس چانسلر نے اپنے تعزیتی بیان میں مفتی سعید کو ایک دور اندیش سیاستداں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر کرنا مشکل ہے۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ بڈگام سری نگر میں اپنا کیمپس قائم کررہی ہے جبکہ شہر میں یونیورسٹی کی جانب سے آرٹس اینڈ سائنس کالج برائے خواتین اور کالج آف ٹیچر ایجوکیشن کارکرد ہیں۔ سرحدی ریاست میں اردو یونیورسٹی کی نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت ایک علاقائی مرکز‘ ایک سب ریجنل سنٹر اور 15اسٹڈی سنٹرس کام کررہے ہیں۔ حیدرآباد میں واقع یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر پر جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔ ڈاکٹر اسلم پرویز نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ مفتی سعید ایک عظیم مدبر تھے جن کی زندگی ریاست کے عوام کی ترقی کے لیے جہد ِمسلسل سے عبارت تھی۔

TOPPOPULARRECENT