Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مفت اور معیاری تعلیم کیلئے مؤثر اقدامات

مفت اور معیاری تعلیم کیلئے مؤثر اقدامات

میدک میں یوتھ فیسٹول سے رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک ۔ 7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نوجوانوں کو مفت تعلیمی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے فلاح و بہبود کیلئے ریاست میں ریسیڈنشیل مدارس اورکالجس کا قیام عمل میں لارہی ہے ۔ ہر طبقہ کے نوجوانوں کو چاہیئے کہ حکومت کی جانب سے جاری تعلیمی فوائد حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن کرلیں ۔ بوائز جونیئر کالج میدک کے گراؤنڈ میں ضلعی سطح کے یوتھ فیسٹول سے ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی پدما دیویندر ریڈی  نے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس فیسٹول میں ضلع پریشد صدرنشین شریمتی راجہ لکشمی مرلیدھر کی بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوئی ۔ پدما دیویندر ریڈی نے نوجوانوں سے اپنے سلسلہ خطاب میں کہا کہ ہر نوجوان کو جو 18سال مکمل کرلئے ہوں بینکس میں کھاتے کھولیں اور اے ٹی ایم کارڈس حاصل کریں ۔ آج کے بدلتے ہوئے ٹکنالوجی دور میں سبھی کو چاہیئے کہ ہر میدان مںی شعور حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میدک ضلع ’’ ایجوکیشنل ہب‘‘ کے طور پر ترقی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان آگے بڑھ کر بدلتی ہوئی دنیا میں سوامی ویویکا نندا کے طرز زندگی کو اپناکر ضلع ریاست و ملک کا نام روشن کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میدک میں اقلیتوں کیلئے جاریہ سال سے اقامتی اسکول کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ہر طبقہ کو تعلیم سے جوڑنے کیلئے ریسیڈنشیل کالجس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے اور کہا کہ میدک میں آئندہ تعلیمی سال سے پوسٹ گریجویٹ کالج بھی قائم ہوگا ۔ انہوں نے یوتھ کو تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں بھی دلچسپی پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ میدک میں فٹ بال ‘ والی بال اکیڈیمی بھی قائم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے کلچرل پروگرامس بھی پیش کئے ۔ اس تقریب میں ضلع انچارج کلکٹر سریش بابو ‘ چیرمین وائس چیرمین بلدیہ مسرز ملکاجن گوڑ ‘ راگی اشوک ‘چیرمین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی کرشنا ریڈی ‘ ڈی آر او ایم ناگیش ‘ ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیر آفیسر جناب محمد بیگ ‘ ڈسٹرکٹ میناریٹی ڈیولپمنٹ آفیسر جناب سلیم پاشاہ ‘ تحصیلدار امین الدین ‘ رکن معاون بلدیہ مسٹر سید صادق بھی شریک تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT