Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مفت طبی کیمپ کا انعقاد

مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اوٹکور۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور ) اوٹکور میں پرائمری ہیلت سنٹر کی جانب سے ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر گوتم پرشاد نے 120 طلباء کی تشخیص کی جو مختلف امراض کا شکار تھے۔ ڈاکٹر گوتم پرشاد نے طلبہ سے کہا کہ اکثر بیماریاں پانی کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔ صاف و شفاف پانی پیدا کریں۔ طلباء زیادہ تر کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کی صفائی نہیں کرتے، انہوں نے طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیا کریں کیونکہ ایسا کرنے سے کھیل کود کے موقع پر مٹی میں دھول میں پائے جانے والے جراثیم ہاتھ کو دھونے سے ضائع ہوجاتے ہیں۔ زیادہ گرم اور زیادہ ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے بھی ہرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر انچارج صدر مدرس عبدالرؤف حسام الدین بھی موجود تھے انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحت و صفائی کی طرف خصوصی توجہ دینے کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ سریش راؤ اور محمد جیلانی، سید جلال الدین، سرینواس راؤ اور اساتذہ نے بھی اس موقع پر شرکت کی اور مفید مشوروں سے نوازا۔

TOPPOPULARRECENT