Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مفت ملٹی اسپیشالیٹی ہیلت کیمپ

مفت ملٹی اسپیشالیٹی ہیلت کیمپ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( راست ) : تھمبے ہاسپٹل نیو لائف کی جانب سے جمعہ 11 اگست کو 9 بجے تا 3 بجے دن چادر گھاٹ میں مفت ملٹی اسپیشالیٹی ہیلت کیمپ منعقد ہے ۔ ڈاکٹرس بچوں کے امراض ، امراض شوگر ، اینڈوکرینالوجی ( تھائیرائیڈ ) اور امراض جلد کے مریضوں کی تشخیص کریں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے فون نمبرات 9347024548 ۔ 9866333398 پر ربط کریں ۔۔

انجمن ترقی پسند مصنفین کا خصوصی اجلاس
بی نرسنگ راؤ اور مشرف عالم ذوقی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( راست ) : ملک کے موجودہ حالات ( سیاسی ، سماجی اور تہذیبی پس منظر میں ) اس عنوان کے تحت انجمن ترقی پسند مصنفین کا ایک خصوصی اجلاس 12 اگست بروز ہفتہ شام 6-30 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ مذکورہ موضوع پر دانشور و سماجی جہدکار شری بی نرسنگ کا توسیعی لکچر ہوگا۔ پروفیسر بیگ احساس صدر انجمن کی صدارت ہوگی ۔ مشہور فکشن نگار مشرف عالم ذوقی ( دہلی ) بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ انچارج جنرل سکریٹری محبوب خاں اصغر نے تمام ادب دوستوں سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT