Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مفت ٹریننگ کورسیس ، 2015-16

مفت ٹریننگ کورسیس ، 2015-16

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : ہاوز آف ٹیلنٹ سعید آباد حیدرآباد زیر سرپرستی جناب سردار علی خاں مقیم شکاگو کی جانب سے مندرجہ ذیل کورسیس کی مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ طلباء اور طالبات اس موقع سے فائدہ حاصل کریں ۔ ان تمام کورسیس میں رجسٹری کی آخری تاریخ یکم اگست ہے ۔ طلباء وطالبات جماعت ہشتم تا جماعت دہم کے لیے انگلش ، حساب اور سائنس کی فری کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ کمپیوٹر کورسیس میں ڈی ٹی پی بیسک اپلیکیشن ، اسپوکن انگلش ، موبائیل ریپرنگ ، کار ڈرائیونگ ، خانہ دار خواتین اور لڑکیوں کے لیے ٹیلرنگ ، مشین اور ہاتھ سے ایمبرائیڈرنگ کی مفت تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے مستحق میوہ و سبزی فروش جو ٹھیلہ ، بنڈی پر کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں ان کے لیے ٹھیلے اور میوہ و سبزی کی خریدی کے لیے مناسب مالی تعاون دیا جائے گا ۔ خواتین کے لیے بھی کاروبار کرنے کے لیے مالی تعاون دیا جاسکتا ہے ۔ اولیائے طلباء وطالبات سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس گراں بار تعلیمی اخراجات سے بچنے کے لیے اپنے بچوں اور بچیوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کروالیں ۔ جس کی آخری تاریخ یکم اگست ہے ۔ ایسے نوجوانوں سے بھی امید کی جاتی ہے کہ وہ کسی وجہ سے تعلیم منقطع کرچکے ہیں تو وقت ضائع کئے بغیر موبائیل ریپرنگ اور کار ڈرائیونگ سیکھ کر حصول خود روزگار کے لیے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ ڈرائیونگ ٹریننگ کی قرعہ اندازی یکم اگست مقرر ہے ۔ یکم اگست سے قبل اپنے نام ہاوز آف ٹیلنٹ سعید آباد کے آفس پر رجسٹر کروالیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9247319323 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT