Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / مفرور جنتا دل (یو) رکن کونسل کی خودسپردگی

مفرور جنتا دل (یو) رکن کونسل کی خودسپردگی

گیا۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) کی رکن کونسل منورما دیوی جن کے فرزند راکی یادو کو گیا کے ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اُنھوں نے سڑک پر ایک زبانی تکرار کے ایک واقعہ بعد نوجوان کو گولی مار دی تھی۔ آج عدالت میں خودسپرد ہوگئیں اور اُنھیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ آج صبح جیسے ہی عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوا ، منورما دیوی نے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ IV سوم ساگر کے اجلاس پر خودسپردگی کردی۔ عدالت نے اُنھیں 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ برسر اقتدار پارٹی کی رکن کونسل کی خودسپردگی اُن کی ایک ہفتہ روپوشی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ جبکہ اِس مقدمہ میں اُن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا کیوں کہ اُن کی قیامگاہ سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ جبکہ اُن کے فرزند راکی کے لئے اُن کے گھر پر تلاشی مہم چلائی گئی تھی۔ امکان ہے کہ عدالت اپنا فیصلہ آج سنائے گی۔ پولیس نے کل درخواست پیش کی تھی کہ اُن کی جائیداد ضبط کرلی جائے۔ رکن کونسل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ پولیس اُنھیں تلاش کررہی تھی۔ اِس سوال پر کہ کیا عدالت کے احاطہ میں پولیس اُن کی گرفتاری کے لئے موجود تھی، جبکہ اُنھوں نے خودسپردگی کی۔ ایس ایس پی گیا گریما ملک نے کہاکہ معطل رکن کونسل نے پولیس کے شدید دباؤ کے تحت خودسپردگی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT