Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مقابلہ میں گڑبڑ کے باوجود پیرس سینٹ جرمین فاتح

مقابلہ میں گڑبڑ کے باوجود پیرس سینٹ جرمین فاتح

گلاسگو۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) چیمپیئنز لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کے دوران تنازعہ کے باوجود فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے انگلش کلب سیلٹک کو0-5 شکست دے دی تاہم میچ کے دوران سیلٹک کے حامی تماشائی کی جانب سے پی ایس جی کے کھلاڑی پر حملے کی کوشش اور نیمر کے ساتھ سیلٹک کے کھلاڑی کی بدتمیزی کی وجہ سے میچ کا مزا متاثر ہوا۔ یہ میچ گلاسگو کے علاقے پارک ہیڈ کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیمر اور کیلیان مباپے جیسے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی پی ایس جی کو پہلے ہی میچ کے لئے پسندیدہ قرار دیا جاچکا تھا اور عام تاثر یہ تھا کہ فرانسیسی کلب کم از کم 7گولز کی برتری سے مقابلے میں فاتح رہی گی تاہم اس کی برتری5گول تک محدود رہی۔ ان میں سے بھی ایک گول سیلٹک کے کھلاڑی نے خود اپنی ٹیم کے خلاف اسکور کیا۔پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے نیمر نے پہلا گول کرکے ٹیم کا کھاتہ کھولا۔15منٹ بعد کیلیان نے برتری دگنی کردی۔پہلا ہاف ختم ہو نے سے پہلے کیوانی نے پنالٹی کک پر تیسرا گول کردیا۔سیلٹک کی ٹیم نے خسارے میں کمی کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اسے کوئی کامیابی نہ ہوئی۔پہلے ہاف کے دوران اس وقت صورتحال پریشان کن ہو گئی جب سیلٹک ٹیم کے ایک حامی نے میدان میں داخل ہوکر پیرس سینٹ جرمین کے سیاہ فام کھلاڑی اور دوسرا گول کرنے والے کیلیان کو لات مارنے کی کوشش کی۔ کیلیان نے خود کو اس حملے سے بچالیا اور اس نوجوان تماشائی کو سیکیورٹی اہلکار پکڑ کر لے گئے اور اسٹیڈیم سے نکال دیا۔دوسرے ہاف میں پی ایس جی کی جانب سے مزید 2 گول نے اسکور5-0کر دیا۔ 84ویں منٹ نے سیلٹک کے لسٹگ نے خود اپنے خلاف گول کیا جبکہ اس کے2منٹ بعد کیوانی نے اپنا دوسرا اورٹیم کو پانچواں گول اسکور کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT