Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مقابلہ نہیں سیریز میں کامیابی مقصد:کوہلی

مقابلہ نہیں سیریز میں کامیابی مقصد:کوہلی

گال ۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم ہندستان کے کپتان ویراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے پہلے کہا ہے کہ وہ یہاں میچ نہیں بلکہ سیریز جیتنے کے مقصد کے ساتھ اُتر رہے ہیں۔ہندستانی کرکٹ ٹیم نے کوہلی کی قیادت میں سال 2015 ء میں آخری مرتبہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور پھر تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے جیت اپنے نام کی تھی۔کوہلی نے یہاں میچ کے موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سیریز سے لے کر موجودہ سیریز تک ہندوستانی ٹیم میں کافی تبدیلی آئی ہے اور وہ یہاں بطور نمبر ایک ٹسٹ ٹیم اُتر رہے ہیں جس کا مقصد میچ نہیں بلکہ سیریز جیتنا ہے ۔پچھلی سیریز کو کوہلی کیلئے ’آغاز‘سمجھا گیا تھا اگرچہ کپتان اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ہم ایک بہترین ٹیم بنے ہیں اور ہمارا مقصد آنے والے برسوں میں بھی اسی سلسلہ کو برقرار رکھنا ہے ۔ہم کسی سیریز کو آغاز جیسا نہیں مانتے ۔ضروری ہے کہ آپ کے اس کھیل میں تسلسل ہوہماری تیاری مکمل ہے ۔ہندستانی ٹیم کو اگرچہ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی لوکیش راہول کے باہر ہو جانے سے جھٹکا لگا ہے جو بخار کی وجہ گال ٹسٹ سے باہر ہیں۔کوہلی نے کہا کہ راہول کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے لیکن وہ جلد ٹھیک ہوکر لوٹیں گے ۔وہ تینوں فارمیٹس میں اچھا کھیل رہے ہیں لیکن ان کے باہر ہو جانے سے کچھ اور کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے اور ہمارے کھلاڑی اسے جھٹکا نہیں مان رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT