Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں اے بی سی ڈی تحفظات پر زور : سی پی ایم

مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں اے بی سی ڈی تحفظات پر زور : سی پی ایم

حیدرآباد 3 جنوری (این ایس ایس) سی پی ایم اسٹیٹ سکریٹری مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے حکومت تلنگانہ پر زور دیا کہ وہ مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں تعلیمی اور ملازمتوں کے تحت اے پی سی ڈی تحفظات پر عمل کریں۔ وہ آج یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آؤٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ ملازمین کو فوری مستقل کریں۔ انھوں نے کہاکہ اثر و رسوخ رکھنے والے قائدین ہی انتخابی میدان میں آگے آرہے ہیں۔انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے آگے آئیں۔ انھوں نے اس بات کو واضح کردیا کہ سی پی ایم انتخابات میں حصہ لے کر کلین پولیٹکس کا نعرہ دے گی۔

TOPPOPULARRECENT