Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / مقامی مجالس کو مقامی افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اجازت

مقامی مجالس کو مقامی افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اجازت

لندن ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی مقامی مجالس کو اب یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ مختلف بلدی حدود میں رہائش پذیر ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھے یا دوسرے معنوں میں جاسوسی کرے جو اپنے پالتو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہیں، کبوتروں کو دانہ کھلاتے ہیں یا پھر غیر متعینہ مقامات پر کچرا پھینکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا کے ہر ملک کے ہر شہر میں بلدی نظام کو موثر بنانے کی پوری پوری کوشش کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو ہر وہ سہولت دستیاب ہوں جس کے وہ خو اہشمند ہیں۔ بعض شہروں میں بچوں کو خطرناک نوعیت کے کھلونے اور آتشیں اشیاء (پٹاخے وغیرہ) فروخت کئے جاتے ہیں۔ دریں اثناء امور داخلے کے ترجمان برائن پیاڈک نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معمولی سے معمولی اقدامات کو بھی انتہائی چابکدستی سے لاگو کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے طابق والورہمپٹن کونسل نے نگرانی کے اس کام کا آغاز کیا ہے جبکہ لندن کے ویسٹ سنٹر میں بچوں کو آتشیں اشیاء (پٹاخے وغیرہ) فروخت کرنے پر امتناع عائد کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT