Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مقبرہ احتشام الملک کے انتظامات ، منیجنگ کمیٹی تشکیل

مقبرہ احتشام الملک کے انتظامات ، منیجنگ کمیٹی تشکیل

متولی پر وقف فنڈ داخل نہ کرنے کا الزام ، تلنگانہ وقف بورڈ کا فیصلہ
حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے مقبرہ احتشام الملک واقع دارالشفاء کے انتظامات کیلئے منیجنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر محمد اسد اللہ نے اس سلسلہ میں باقاعدہ احکامات جاری کئے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبرہ احتشام الملک کے متولی نے 2001سے 2004تک وقف فنڈ داخل نہیں کیا اور نہ ہی وقف بورڈ کو آمدنی و خرچ کی تفصیلات داخل کی۔ بورڈ نے ذاتی مصرف سے غسل خانہ کی تعمیر کی اجازت دی لیکن الکوثر ٹرسٹ کے ذریعہ یہ تعمیر کیا گیا جو اعتماد شکنی کے مترادف ہے۔ وقف بورڈ نے نشہ بندی کے خلاف فوجداری مقدمہ پولیس اسٹیشن دبیر پورہ میں درج کیا ہے۔ بورڈ نے مقبرہ نواب احتشام الملک کے انتظامات کیلئے عہدیدار مجاز کی منظوری سے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کی میعاد تین سال ہوگی۔ میر دلاور علی خاں کو منیجنگ کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ سید اسد علی خاں سکریٹری ہوں گے، میر فرخندہ علی خاں خازن اور ارکان میں میر مصطفی علی خاں، میر محمد تقی رضی، مظہر علی خاں اور میر فضیلت علی خاں شامل ہوں گے۔ وقف بورڈ نے کمیٹی کی کارکردگی کیلئے شرائط مقرر کی ہیں۔ وقف بورڈ کو کمیٹی کی تشکیل کے احکامات بلااظہار وجوہ ترمیم؍ منسوخ یا احکامات سے دستبرداری کا اختیار رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT