Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / مقبوضہ کشمیر میں بارات کی بس کو حادثہ ، 18 ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بارات کی بس کو حادثہ ، 18 ہلاک

اسلام آباد۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 18 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ شادی کی ایک بارات کو منتقل کرنے والی ایک بس پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی علاقہ میں ایک کھائی میں گر گئی۔ بس میں 50 افراد سوار تھے اور یہ تمام پالنڈری سے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ہاجرہ جارہے تھے جو مظفرآباد کے قریب واقع ہے جبکہ یہ حادثہ پیش آیا۔ کم از کم 18 افراد ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب یہ حادثہ حد سے زیادہ مسافرین کے بس میں سوار ہونے اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجہ میں پیش آیا۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا بھی امکان ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT