Tuesday , October 17 2017
Home / پاکستان / مقبوضہ کشمیر میں ’ را ‘ کے تین ایجنٹوں کی گرفتاری کا دعوی

مقبوضہ کشمیر میں ’ را ‘ کے تین ایجنٹوں کی گرفتاری کا دعوی

اسلام آباد 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے ادعا کیا ہے کہ انہوں نے تین مشتبہ را ( ہندوستانی خفیہ ایجنسی ) ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مخالف ملک سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ نقاب پوش مشتبہ افراد کو راول کوٹ میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے روبرو پیش کیا گیا ۔ یہ تینوں باشندے مقبوضہ کشمیر میں عباس پور کے رہنے والے ہیں۔ ساج عمران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ نے کہا کہ اصل مشتبہ شخص خلیل نے نومبر 2014ء میں کشمیر کا دورہ کیا تھا جہاں وہ ریسرچ اینڈ انالائزسس ونگ ( را ) کے عہدیداروں سے رابطہ میں آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تین مشتبہ افراد ماہ ستمبر میں عباس پور میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے میں ملوث تھے ۔

TOPPOPULARRECENT