Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مقبوضہ کشمیر میں 300عسکریت پسند دخل اندازی کیلئے تیار

مقبوضہ کشمیر میں 300عسکریت پسند دخل اندازی کیلئے تیار

سرینگر۔ /3نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تقریباً 300 عسکریت پسند ہندوستان میں داخل ہونے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں اور ان پر زبردست دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ موسم سرما سے قبل سرحد عبور کرلی جائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ، 15کارپس لیفٹننٹ جنرل ایس کے ڈوا نے بتایا کہ گوریز میں کل جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مقصد یہ تھا کہ عسکریت پسندوں کو فائرنگ کی آڑ میں ہندوستانی سرحد میں بھیج دیا جائے جبکہ اس فائرنگ میں دو ہندوستانی سپاہی مارے گئے۔

 

ہندوستان کو اعلیٰ تعلیم میں تیز رفتار توسیع کی ضرورت : پاناگریہ
نئی دہلی ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وقت کے تقاضوں کے مطابق انقلابی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے نیتی آیوگ کے نائب صدرنشین اروند پاناگریہ نے آج کہا کہ ہندوستان کو اپنے اعلیٰ تعلیمی نظام کی تیز رفتار توسیع کی ضرور ت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ہندوستانی تعلیمی نظام کو بہت زیادہ چیلنج درپیش ہیں۔ وہ گیارہویں فکی اعلیٰ تعلیم چوٹی کانفرنس 2015ء سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT