Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / مقتول ساتھی کی تدفین پر عسکریت پسندوں کی بندوقوں سے سلامی

مقتول ساتھی کی تدفین پر عسکریت پسندوں کی بندوقوں سے سلامی

سرینگر ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں کا ایک گروپ اپنے مقتول ساتھی کی تدفین کے وقت نمودار ہوا اور اس نے فضاء میں گولیوں کی بوچھار کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع پھولگام میں اپنے مقتول ساتھی کو بندوقوں کے ذریعہ سلامی دی ۔ یہ واقعہ فیاض احمد عرف سیتھا کی قائموہ میں تدفین کے وقت پیش آیا ۔ جب کہ پولیس پارٹی سڑک حادثہ کی تحقیقات کیلئے قریبی علاقہ میر بازار گئی ہوئی تھی ۔فیاض احمد اگر 2015ء سے مفرور تھا اور اس پر اودھم پور دہشت گرد حملہ الزام تھا جس میں ایک ملازم پولیس اور تین شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT