Thursday , April 27 2017
Home / دنیا / مقتول سوتیلے بھائی کی نعش کا پوسٹ مارٹم، تین مشتبہ افراد گرفتار

مقتول سوتیلے بھائی کی نعش کا پوسٹ مارٹم، تین مشتبہ افراد گرفتار

جکارتہ ؍ کوالالمپور ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ وہ انڈونیشیائی پاسپورٹ کی حامل ایک خاتون کی قومیت کی توثیق کرنے میں مصروف ہے جسے ملائشیا میں شمالی کوریا کے قائد کے سوتیلے بھائی کے قتل کے مشتبہ مجرم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثناء وزارت خارجہ سے مربوط انڈونیشین سٹیزن پروٹیکشن کے ڈائرکٹر لالو محمد اقبال نے کہا کہ انڈونیشیا کے لاکھوں شہری پڑوسی ملک ملائشیا میں ملازمت کرتے ہیں اور ملائشین پولیس نے جو پاسپورٹ ضبط کیا ہے اس کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہیکہ وہ یا تو کھوگیا ہوگا یا اس کا سرقہ کیا گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملائشیا میں واقع انڈونیشیائی سفارتخانے سے بھی اس کی توثیق کروائی  جائے گی۔ دوسری طرف میڈیکل رپورٹس کے ذریعہ یہ بتایا گیا ہیکہ کم جونگ نام کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوچکا ہے جن کا قتل دو خواتین سے زہریلی سوئی کے ذریعہ اس وقت کیا جب وہ ملائشیا کے ایرپورٹ پر اپنی فلائیٹ میں سوار ہونے کے منتظر تھے۔ شمالی کوریا کی درخواست پر مقتول بھائی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد انڈونیشیا کو واپس کردیا جائے گا تاہم ہنوز ضابطہ کی کچھ کارروائیاں باقی ہیں۔ ایک فرد کے علاوہ دو خواتین کی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT