Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مقتول محمد اخلاق کا زیرعلاج فرزند دانش دہلی کے اسپتال کو منتقل

مقتول محمد اخلاق کا زیرعلاج فرزند دانش دہلی کے اسپتال کو منتقل

نئی دہلی ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دادری واقعہ کے مقتول محمد اخلاق کا فرزند دانش جو اپنے والد پر سفاکانہ حملے کے دوران شدید زخمی ہوا تھا، اسے آج یہاں آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا۔ 22 سالہ دانش کو نوئیڈہ کے کیلاش ہاسپٹل سے جہاں وہ گزشتہ 12 یوم سے زیرعلاج تھا، منتقل کیا گیا ہے۔ کیلاش ہاسپٹل کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ دانش کو تقریباً 8 بجے قومی دارالحکومت میں آرمی کے ممتاز ادارہ کو منتقل کیا گیا۔ کیلاش ہاسپٹل کے ڈاکٹر انیل گرنانی نے کہا کہ دانش کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ چلنے اور نقل و حرکت کے قابل ہے۔ وہ بنیادی طور پر آرام اور بازآبادکاری پروگرام کی خاطر منتقل کیا گیا ہے۔ 50 سالہ مقتول کے بڑے بھائی جمیل کے فرزند عرفان نے کہا کہ دانش اب لوگوں کی شناخت کرپا رہا ہے اور سہارے سے چل بھی رہا ہے۔ نیز وہ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ غذا استعمال کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT