Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / مقتول نریش کے قاتل متوفیہ بیوی کا باپ گرفتار

مقتول نریش کے قاتل متوفیہ بیوی کا باپ گرفتار

راچہ کنڈہ پولیس کی سنسنی خیز قتل کیس میں پیشرفت
حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے سنسنی خیز قتل کیس کو حل کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ مقتول کے والد کی جانب سے عدالت سے رجوع ہونے کے بعد عدالت کے احکامات پر پولیس نے تحقیقات میں پیشرفت کی اور بالآخر پتہ چلا لیا کہ اے نریش کا قتل 2 مئی کو ہوا تھا اور اس کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو جلادیا گیا تھا اور راکھ کو موسیٰ ندی میں بہادیا گیا تھا۔ پولیس کمشنر راچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے بتایا کہ قاتلوں نے اپنے اقبالی بیان میں سارے جرم اور سازش کو قبول کرتے ہوئے حیرتناک انکشافات کئے ہیں۔ پولیس نے نریش قتل کے معاملہ میں 42 سالہ سرینواس ریڈی اور 29 سالہ این ستی ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ ان دونوں نے اپنے بیان میں اپنے جرم کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کھیت میں لے جاکر نریش کا قتل کیا تھا اور پھر بعد میں پٹرول پمپ سے پٹرول خرید کر نعش کو جلادیا۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ نے بتایا کہ اس کیس کو حل کرنے بھی پولیس کو کافی مشکلات پیش آئی اور ابھی اس کیس میں کافی کچھ حل کیا جانا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 مئی کو نریش کے قتل کے بعد سرینواس ریڈی کی بیٹی سواتی نے چند روز بعد خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی ہوچکی تھی۔ پولیس سواتی کی خودکشی کے کیس کی دوبارہ تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT