Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / مقتول کم جونگ نیم کے ’’بیٹے ‘‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

مقتول کم جونگ نیم کے ’’بیٹے ‘‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سیول ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا میں اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے جس میں ایک شخص کو دکھایا جارہا ہے جو شمالی کوریاکے مقتول کم جونگ نیم کا ’’بیٹا‘‘ بتایا جارہا ہے ۔ وہ شخص ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے خود کو مقتول قائد کا بیٹا بتارہاہے اور شاید کم جونگ نیم کے قتل کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ اُن کے خاندان کا کوئی رکن منظرعام پر آیا ہو۔ ویڈیو یو ٹیوب کے سابق میں ایک غیرمعروف گروپ چیولیما سیول ڈیفنس (CCD) کے صفحہ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ڈچ ، امریکہ اور جنوبی کوریائی حکام کے تعاون سے مقتول کم جونگ نیم کے بیشتر ارکان خاندان کو ’’دریافت ‘‘ کیاہے اور انھیں نامعلوم مقام پر انتہائی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء جنوبی کوریا کی انٹلیجنس ایجنسی نے بھی ویڈیو میں موجود شخص کی شناخت کم ۔ ہین سول کی حیثیت سے کی ہے جو مقتول کم جونگ نیم کا بیٹا ہے جنھیں ملائیشیا کے ایرپورٹ پر گزشتہ ماہ دو خواتین نے ممنوعہ وی ایکس نرو ایجنٹ کا استعمال کرتے ہوئے قتل کردیا تھا ۔ ویڈیو میں مذکورہ شخص کہہ رہا ہے ’’میرا نام کم ۔ ہین سول ہے اور میرا تعلق شمالی کوریا سے ہے ۔ میں مقتول کم جونگ نیم کے خاندان کا فردہوں‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT