Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مقدمات میں اضافہ اور عدم یکسوئی سے غریب عوام میں بے چینی

مقدمات میں اضافہ اور عدم یکسوئی سے غریب عوام میں بے چینی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : غریبوں کے لیے عدلیہ کو آسان اور قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑ نے آج کہا کہ انصاف کے حصول میں تاخیر اور شکایات کی تعداد میں اضافہ سے غریبوں کے اندر اضطراب اور بے چینی بڑھتے جارہی ہے ۔ انصاف رسانی کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے غریب عوام کے اندر انقلابی جوش و جذبہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس لیے عدالتی عمل کو تیز تر بنانا ضروری ہے ۔ اگر قانونی اور عدالتی نظام سے غریب عوام دور ہوتے جائیں اور غریب عوام اپنے حقوق سے ناواقف ہوں تو یہ نظام انصاف کے لیے افسوسناک بات ہوگی ۔ ہم اپنی دستوری ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں ۔ ہندوستان جیسے ملک میں جہاں دو تہائی قیدی زیر دریافت قیدیوں کی حیثیت سے محروس ہیں تو یہ ناخوشی کی بات ہے ۔ اس سے ہمارے قانونی ، امدادی نظام کی ناکامی ثابت ہوتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT